ابنا: پوليس کے مطابق گذشتہ روز سرياب لنک روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ اسلاميہ مفتاح العلوم سے فارغ التحصيل طلبا کي دستار بندي کي تقريب کے اختتام پر مدرسے کے باہر ہونے والے دھماکہ ميں جان بحق ہونے والے افراد کي تعداد پندرہ ہوگئي ہے.
سي ايم ايچ ميں زير علاج ايک زخمي عبدالمالک زخميوں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.اس دھماکہ کے 36 زخمي سي ايم ايچ اور سول ہسپتال کوئٹہ ميں زير علاج ہيں ، زخميوں ميں تين کي حالت اب بھي تشويشناک بتائي جاتي ہے. سيٹلائٹ تاون پوليس ابھي تک اس واقعہ کا مقدمہ درج نہيں کرسکي ہے. ........
/169